پاکستانی ڈرامہ درِ نجات کا جی ٹی اے ورژن وائرل

 پاکستانی ڈرامہ  درِ نجات  کا جی ٹی اے ورژن وائرل

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستان کے مقبول ڈرامے ‘درِ نجات’ کو مشہور ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 کے انداز میں پیش کرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ڈیجیٹل کرئیٹر فیصل رفیق نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ڈرامے کے کرداروں ابوبکر، زامل اور زریاب کو جی ٹی اے 6 کی دنیا میں دکھایا۔ویڈیو میں ڈرامے کی کہانی کو گیم کے انداز میں پیش کیا گیا جس میں دھوکا، اچانک نکاح، پولیس کا تعاقب اور محبت جیسے عناصر شامل ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ اگر ‘درِ نجات’ جی ٹی اے 6 گیم ہوتا تو کچھ ایسا نظر آتا۔اس منفرد ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو ‘جی ٹی اے 6: درِ نجات’ ہے ، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ڈرامے کو جی ٹی اے 6 سے تو بخش دیتے ۔کچھ صارفین نے مذاقاً کہا کہ وہ اصل ڈرامے کے بجائے اس کا گیمنگ ورژن دیکھنا پسند کریں گے جبکہ بعض کے مطابق ویڈیو کے گرافکس جی ٹی اے 5 سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...