سونو نگم نے عام فضائی سفر کو ناقابل فراموش بنادیا
ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی گلوکار سونو نگم نے عام فضائی سفر کو اپنے ساتھی مسافروں کے لیے ناقابل فراموش بنا دیا۔
53 سالہ سونو نگم نے رائے پور سے ممبئی کی بھارتی پرواز کو ایک یادگار کنسرٹ میں تبدیل کردیا۔ہوا کچھ یوں کہ دوران فلائٹ لوگوں کو پتا چل گیا کہ اُن کے ساتھ پرواز میں گلوکار بھی موجود ہیں، تو انہوں نے اپنے محبوب سنگر کو پا کر یک زبان ‘اُن’ کے مشہور گانے گانا شروع کردیئے ،مسافروں کی اس بے پناہ محبت اور پرفارمنس کے شدید اصرار پر سونو نگم نے طیارے کے درمیانی راستے پر کھڑے ہو لائیو اپنے کئی مقبول گانے گا دیئے ،اس پورے واقعے کو ویڈیو میں عکس بند کیا گیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، سونو نگم نے اس موقع پر کل ہو نا ہو، میں اگر کہوں، تجھے لگے نہ نظریا، ہر گھڑی بدل رہی ہے زندگی سمیت کئی گانے گائے ۔ ۔گلوکار نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا اور مسافروں کی محبت پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ اور اسے خوابوں جیسا پیار قرار دیا، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ پیار سے اکسا کر موسیقی سننے کی یہ بھرپور مثال ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments