وزن پر تنقید،وینا ملک لائیو شو میں آبدیدہ ، میک اپ اتار دیا

 وزن پر تنقید،وینا ملک لائیو شو میں آبدیدہ ، میک اپ اتار دیا

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ وینا ملک جسمانی ساخت اور وزن پر پر تنقید کے سبب لائیو شو کے دوران دل برداشتہ ہو کر رو پڑیں، غصے میں میک اپ بھی اتار دیا۔

براہِ راست پروگرام کے دوران انہوں نے سب کے سامنے میک اپ صاف کیا اور اپنی اونچی ہیل کے جوتے اتار کر کہا کہ ہاں، ہاں میں موٹی ہوئی ہوں اور میرا قد بھی کتنا کم ہے لیکن کیا اس سے میری شخصیت اور پہچان ختم ہو گئی ہے ؟ آج تک میں نے جو کام کیا، کیا اس کی کوئی حیثیت نہیں؟،وینا ملک نے کہا کہ خواتین پر ہر وقت خوبصورت نظر آنے کا دباؤ اور ان کی ظاہری شکل پر طنز و تنقید ان کی ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے ، کسی کو معلوم نہیں کہ دوسرا شخص کن مشکلات، تکالیف اور تجربات سے گزر رہا ہے ۔ عمر کا بڑھنا ایک فطری عمل ہے ، خواتین وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں کو قبول کرتے ہوئے ہر شعبے میں آگے بڑھتی رہتی ہیں، سوشل میڈیا پر ہونے والی تضحیک اور طعنے خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔وینا ملک نے پیغام دیا کہ خواتین کی ظاہری شخصیت پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کی ترقی میں ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...