اہلیہ کو لگتا مجھے ماہرِ نفسیات کو دکھانا چاہیے :منوج باجپائی

اہلیہ کو لگتا مجھے ماہرِ نفسیات کو دکھانا چاہیے :منوج باجپائی

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے بعد اپنے کرداروں سے ذہنی طور پر باہر نکلنا میرے لیے آسان نہیں ہوتا۔

فلم ‘بھیا جی’ کے اداکار کے مطابق اہلیہ بعض اوقات محسوس کرتی ہیں کہ مجھے کسی ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے ، کیونکہ میں اداکاری اور گھریلو زندگی کو ایک دوسرے سے الگ رکھنے میں دشواری محسوس کرتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں منوج باجپائی نے بتایا کہ پیچیدہ کردار ادا کرنے کے اثرات اکثر شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی ذہن پر برقرار رہتے ہیں۔ بعض اوقات میری اہلیہ کہتی ہیں کہ آپ کو ماہرِ نفسیات نہیں بلکہ ماہرِ امراضِ نفسیات (سائیکاٹر سٹ) سے ملنے کی ضرورت ہے لیکن ایک لحاظ سے وہ درست کہتی ہیں، کیونکہ بعض اوقات آپ خود بھی یہ سمجھ نہیں پاتے کہ آپ کی زندگی کا حقیقی حصہ کون سا ہے ، مختلف یا پیچیدہ کرداروں میں ڈھلنا، یا وہ زندگی جس میں آپ کی اہلیہ اور بچہ آپ کے ساتھ رہتے ہیں۔ شوٹنگ مکمل ہونے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ میں فوری طور پر اپنے کردار کو ذہن سے نکال سکتا ہوں، اس کا اثر کافی دیر تک برقرار رہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...