چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 43ویں برسی کل منائی جائے گی
لاہور( شوبزڈیسک ) برصغیر پاک وہند کے عظیم چاکلیٹی ہیرو وحید مراد (مرحوم) کی 43 ویں برسی 23 نومبر کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔
اس موقع پر ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات کا اہتمام کیا جائے گا۔ خاص طور پرپاکستانیز ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے سیمینار ہال میں 23 نومبر کو سہ پہر 3 بجے تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں شوبیز سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگی اور اپنے عظیم ہیرو کی فنکارانہ زندگی پر روشنی ڈالینگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments