بیٹی کا نصیب شادی والے گھر تک محدود نہیں:صنم سعید
کراچی (آئی این پی)اداکارہ صنم سعید انسٹاگرام سٹوری پر آپ کا نصیب شادی سے کہیں بڑھ کر ہے کے عنوان سے ایک پیغام شیئر کیا ہے ۔
شیئر کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ جب کسی کے گھر بیٹی پیدا ہوتی ہے تو عموما اس کے اچھے نصیب کے لیے دعا کی جاتی ہے کہ اللہ اسے اچھا نصیب عطا فرمائے ، تاہم اکثر اس دعا کا مفہوم صرف ایک اچھا جیون ساتھی ملنے تک محدود کر دیا جاتا ہے ۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ محبت کرنے والے والدین، علم حاصل کرنے کے مواقع، حلال روزی، مخلص دوست اور دوسروں کی مدد کرنے کی توفیق بھی زندگی کی قیمتی نعمتیں ہیں۔ بیٹی کا نصیب صرف اس گھر تک محدود نہیں جہاں اس کی شادی ہو گی بلکہ اس کی زندگی اللہ کی بے شمار نعمتوں اور امکانات سے بھری ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments