بس میں بزرگ شخص کیساتھ ویڈیو وائرل، بھارتی اداکارہ کی وضاحت
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ انوشکا پیمپٹکر نے بس میں ایک بزرگ شخص کے قریب کھڑے ہونے کی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منظر ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم جنک کی تشہیری مہم کا حصہ تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو بس میں ایک بزرگ شخص کے قریب کھڑے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے اداکارہ پر بزرگ شخص کے ساتھ زبردستی قریب ہونے اور سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے الزامات عائد کیے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments