جینیفر لوپیز کا نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ

جینیفر لوپیز کا نجی زندگی کو میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ

لاس اینجلس (آئی این پی) امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے نجی زندگی کے بارے میں میڈیا پر بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جینیفر لوپیز نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے سابق شوہر بین ایفلیک سے علیحدگی اور ماضی کے تعلقات کے تلخ تجربات پر اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ میری آخری ازدواجی زندگی کا اختتام ہر لحاظ سے انتہائی مایوس کن تھا لیکن شادیوں کے ان تجربات نے مجھے اپنی ذات کو سمجھنے اور زندگی کے بارے میں نئے سرے سے سوچنے کا موقع دیا۔ اب میں سمجھ چکی ہوں کہ کسی دوسرے شخص سے محبت ملنے کی خواہش کرنے سے پہلے خود سے محبت کرنا اور اپنی ذات کو سمجھنا ضروری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...