سلمان خان کی نئی ویڈیو ،صحت سے متعلق سوالات اٹھنے لگے
ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی حالیہ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو نے مداحوں کو ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا کر دیا۔
60 سالہ سلمان خان حال ہی میں سیاہ شرٹ، گہری سرمئی پینٹ اور گہرے سبز چشمے میں نظر آئے ، اس موقع پر وہ فوٹوگرافروں کے سامنے پوز دیتے ہوئے تر و تازہ دکھائی دئیے ، تاہم ان کے دائیں ہاتھ پر موجود نیل اور نشانات نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔اداکار کے ہاتھ پر موجود نشانات بظاہر ڈرپ لگنے کے بعد پڑنے والے نشانات سے مشابہ تھے ، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments