اداکار بابر عباس خان انتقال کر گئے
صحافی، اداکار بابر عباس خان المعروف بابر ٹونی انتقال کر گئے ۔انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے بابر ٹونی کے انتقال کی خبر مداحوں کو دی۔
انہوں نے انسٹا سٹوری میں لکھا کہ اس سے بری صبح کیا ہو گی جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کے دوست اس دنیا سے چلے گئے ۔یاسر حسین نے بابر ٹونی کے انتقال سے متعلق مزید معلومات شیئر نہیں کیں۔واضح رہے کہ بابر ٹونی نے 13 اقساط پر مشتمل ڈرامہ سیریل ‘ایک دفعہ کا ذکر ہے ’ بھی تحریر کیا تھا، جو پاکستان ٹیلی وژن سے نشر کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments