آرٹیکل 9،عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار حکومت ہے
کسی شخص کو زندگی یا آزادی سے محروم نہیں کیا جائیگا ، آئین میں وضاحت
کراچی(رپورٹ:محمد منصف) کراچی بدامنی عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ نہیں کرسکتی ہے تو آئین سے آرٹیکل 9کو خارج کیا جائے۔ آئین کا آرٹیکل 9 میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ کسی شخص کو زندگی یا آزادی سے محروم نہیں کیا جائے گا سوائےجبکہ قانون اس کی اجازت دے،آئین کے اس آرٹیکل میں دراصل یہ واضح کیا گیا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ آئین کا آرٹیکل 9 آئین کا باب -1بنیادی حقوق کا حصہ ہے۔