مشتری، عطارد اور زہرہ نے آسمان پر محبت کی تکون بنادی
نظام شمسی کے 3 سیارے مشتری ، عطارد اور زہرہ ایک دوسرے کے قریب آگئے، اور یوں آسمان پر محبت کی تکون بن گئی۔
ہیوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکیوں اور یورپی باشندوں نے اتوار کو غروب آفتاب کے بعد یہ خوبصورت نظارہ کھلی آنکھوں سے دیکھا ، لیکن پاکستان میں یہ دلکش منظر ٹیلی اسکوپ سے ہی دیکھاجا سکا ۔ ویسے تو زہرہ، جوکہ سورج سے قربت کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، مشتری سے، جس کا مدار مریخ کے مدار سے بھی دور ہے، کئی لاکھ کلومیٹر فاصلے پر ہے، تاہم گزشتہ روزشام کے بعد یہ دونوں سیارے یعنی زہرہ اور مشتری اپنے اپنے مدار میں گھومتے ہوئےایک دوسرے کے بہت قریب آ گئے اور یوں نظام شمسی کا پہلا سیارہ عطارد بھی ان کے ساتھ آکھڑا ہوا۔ یہ تینوں سیارے 60 منٹ تک قطار میں ایک دوسرے کے قریب کھرے رہے۔ آئندہ ایسی فلکیاتی ترتیب اکتوبر 2015ء میں متوقع ہے۔