یوکرائن نےتحقیقات کیلئے انٹراجنسی رسپانس ٹیم بنادی
یوکرائن کے وزیر اعظم مائیکولا ازارو نے کابینہ کے اجلاس میں انٹراجنسی رسپانس ٹیم قائم کرنے کا حکم دیا ہے جو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے میں یوکرائن کے شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کرے گی اور سوگوار خاندانوں کی مدد کرے گی
۔یو کرائن کی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرائن کی وزارت خارجہ کے حکام پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نانگا پربت کے مقام پر11 ہلاک سیاحوں میں سے 5 کا تعلق یوکرائن سے ہے۔اسلام آباد میں سیاحوں کی لاشیں پمز اسپتال پہنچنے پریوکرائن کے سفیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہیہ معاملہ وہ پاکستان کے حکام کے سپرد کرتے ہیں، امید ہے حکومت ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔