عسکریت پسندوں نے 500یزیدی ہلاک کئے: عراقی وزیر
یزیدی فرقے کے کئی افرادزندہ دفن ، خواتین کو کنیزیں بنالیا گیا،شعیہ السوڈانی
بغداد (رائٹرز ) اسلامک سٹیٹ (آئی ایس) کے عسکریت پسندوں نے شمالی عراق میں اقلیتی یزیدی برادری سے تعلق رکھنے والے کم از کم 500 افراد کو ہلاک اور سینکڑوں خواتین کو اغوا کرلیا۔ عراق کے انسانی حقوق کے وزیر محمد شعیہ السوڈانی نے بتایا کہ انہیں ایسے شواہد ملے ہیں کہ آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے یزیدی برادری کے متعدد افراد کو زندہ ہی دفن کردیا جبکہ 300کے قریب خواتین کو اغوا کے بعد کنیزیں بنالیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل عام کی اطلاع ان افراد سے ملی جو یزیدی برادری کے آبائی علاقے سنجار سے فرار ہوکر آئے ہیں۔