کھجور کے درخت سے دادا نیچے بیٹھی پوتی پر آ گرا، دونوں جاں بحق
جتوئی کے نواحی علاقے موضع ویداد میں واقعہ پیش آیا، دو جنازے اٹھنے پر کہرام
جتوئی (نمائندہ دنیا ) کھجور کے درخت سے دادا نیچے بیٹھی پوتی پر آ گرا ، دادا پوتی موقع پر جاں بحق ہوگئے ، نواحی موضع ویداد کی بستی سمندری کا عبدالغفور کھجور کے درخت پر کھجوریں چن رہا تھا کہ اچانک کھجور سے نیچے بیٹھی پوتی پر آن گرا ، جس سے عبدالغفور لسکانی اور اسکی پوتی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، دادا پوتی کے جنازے ایک ساتھ اٹھے تو گھر میں کہرام مچ گیا،دونوں کو آبائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔