کراچی پولیس کو 14اگست تک ڈیوٹی اوقات کے بعد وردی نہ پہننے کی ہدایات
کراچی پولیس کو 14 اگست تک غیر ضروری آمد و رفت نہ کرنے اور ڈیوٹی اوقات کے بعد وردی پہننے سے اجتنا ب کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے
کراچی (رپورٹ: محمد کاشف نعیم) کراچی پولیس کو 14 اگست تک غیر ضروری آمد و رفت نہ کرنے اور ڈیوٹی اوقات کے بعد وردی پہننے سے اجتنا ب کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ۔ بدھ کی شام ایس ایس پی انوسٹی گیشن زون I کی جانب سے پولیس کنٹرول پر پیغام نشر کرتے ہوئے یہ باور کرایا گیا کہ دہشتگرد یوم آزادی سے قبل یا آزادی کے دن پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں ، اس لیے شہر بھر کی پولیس 14 اگست تک اپنی غیر ضروری آمد ورفت معطل رکھے اور ڈیوٹی کے اوقات کے سوا وردی پہننے سے بھی اجتناب کرے ۔