میئر کراچی کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ
میئرکراچی وسیم اختر کی قیادت میں بلدیاتی نمائندوں نے سندھ اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات اور وسائل نہ ملنے کیخلاف شدید احتجاج کیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جبکہ میئر کراچی کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے کبوتر چوک پرنصب دونوں گیٹ بند کردئیے ۔ اس موقع پر وسیم اختر کا کہنا تھاہمیں کچرے سے صاف کراچی چاہئے ، حکومت نے جو 416 ملین روپے دینے کا وعدہ کیا تھا وہ اسے پورا کرے ، کے ایم سی کے مالی حالات بہت خراب ہیں۔انہوں نے کہا پہلے ان سے نمٹ لیں پھر کے الیکٹرک کی باری ہے ، اووربلنگ اور لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو ٹرپ کردیں گے ۔