لاہور:ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت4ہلاک
صد ر گو ل چکر کے قر یب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر ماردی
لا ہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کی بے ہنگم ٹریفک نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سمیت چار افراد کو موت دیدی ۔تفصیلات کے مطابق شما لی چھا ؤ نی کے علاقہ صد ر گو ل چکر کے قر یب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔ ٹرک کی ٹکر سے 38 سالہ یاسر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکی بیوی فاخرہ نے ہسپتا ل پہنچ کر دم تو ڑ دیا۔میاں بیو ی کی لاشیں میوہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس نے ٹرک قبضے میں لیکر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔ادھر کاہنہ کاچھا فلائی اوور پر شامکے بھٹیاں کے رہائشی محمد رمضان اور غلام مصطفی نامی دو شخص ٹرالی کا ٹائر تبدیل کررہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے بے قابو اور تیز رفتار ڈمپر نے ٹرالی کو ٹکرماردی جس کی زد میں آکر دونوں افرادجاں بحق ہوگئے ، پولیس کے پہنچنے سے پہلے ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا ۔