تنظیم الاخوان کے صدر مولانا محمد اکرم اعوان انتقال کر گئے

تنظیم الاخوان کے صدر مولانا محمد اکرم اعوان انتقال کر گئے

عمر 84 برس تھی،اسلام آباد میں طبیعت خراب ہونے پر ملٹری اسپتال لے جایا گیا

چکوال(نامہ نگار)تنظیم الاخوان پاکستان کے سربراہ اور سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ مولانا اکرم اعوان جمعرات کی شام انتقال کر گئے ۔اُن کی عمر 84 برس تھی،وہ مختصر دورے پر اسلام آباد آئے ہوئے تھے ،اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں کمبائنڈ ملٹری اسپتال لے جایا گیا ، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مرکز تنظیم الاخوان مینارہ(چکوال)میں ادا کی جائے گی۔ مولانا اکرم اعوان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ بھی تھے ۔ انہوں نے تفسیر قرآن سمیت متعدد دینی موضوعات پر متعدد کتابیں بھی لکھیں۔ملک بھر میں آپ کے لاکھوں مرید اور عقیدت مند موجود ہیں۔ہزاروں مرید اور عقیدت مند ہر سال جولائی میں مینارہ میں ہونے والے سالانہ اجتماع میں شریک ہوتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں