حماد اظہر کو حراست میں لینے کے باوجود گرفتاری نہ ڈالی جا سکی، بازیابی کی درخواست دائر

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو حراست میں لینے کے باوجود پولیس گرفتاری نہ ڈالی جا سکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کے خلاف 9 مئی اور اس کے بعد کئی مقدمات درج ہیں، حماد اظہر لاہور سمیت مختلف شہروں کی پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے حماد اظہر کی گرفتاری اور مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، حماد اظہر کے مقدمات کی دستاویزات تیار کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ حماد اظہر کو گزشتہ روز ملتان سے گرفتار کر کے لاہور پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

ادھر حماد اظہر کی والدہ عشر اظہر نے لاہور ہائیکورٹ میں حماد اظہر کی بازیابی کے لیے درخواست کر دی ہے۔

عشر اظہر کی دائر کردہ درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ حماد اظہر تاحال لاپتہ ہے،حماد اظہر کی گرفتاری سے متعلق پولیس تصدیق نہیں کررہی ہے۔

حماد اظہر کی والدہ نے درخواست کی ہے کہ عدالت حماد اظہر کی بازیابی کا حکم جاری کرے۔

خیال رہے کہ نو مئی واقعات کے سلسلہ میں حماد اظہر پر کئی مقدمات درج ہیں اور وہ 2023 سے روپوش تھے جبکہ عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...