معاوضے کا تنازع ؟
گلو کارہ میشا شفیع متنازعہ ٹویٹ سے پہلے کہاں تھیں اور کیا کر رہی تھیں ؟ ذرائع کے مطابق میشا شفیع معروف برانڈ کے میوزیکل پروگرام کی ریکارڈنگ کی جج تھیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گلو کارہ میشا شفیع متنازعہ ٹویٹ سے پہلے کہاں تھیں اور کیا کر رہی تھیں ؟ ذرائع کے مطابق میشا شفیع معروف برانڈ کے میوزیکل پروگرام کی ریکارڈنگ کی جج تھیں ۔ دیگر ججز کی موجودگی میں 8 پروگرام ریکارڈ ہو چکے تھے ۔ نویں پروگرام کی ریکارڈنگ میں علی ظفر کو بھی شامل ہونا تھا ۔ میشا نے علی ظفر کو پینل میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔اور کہا جتنا معاوضہ علی ظفر کو دیا جاتا ہے اتنا مجھے بھی دیا جائے ۔ معاوضہ نہ بڑھانے پر میشا آگ بگولہ ہو کر ریکارڈنگ سے چلی گئی ۔اس کے کئی گھنٹے بعد انہوں نے یہ ٹویٹ کیا۔