این اے 93:دوگائوں کی خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں

این اے 93:دوگائوں کی خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں

گھگھ کلاں ،خورد میں قیام پاکستان سے اب تک کسی خاتون نے ووٹ نہیں ڈالا سمیرا ملک نے اس علاقے سے 3مرتبہ الیکشن جیتا، اسی حلقے سے و ہ پھر امیدوار

خوشاب ( نمائندہ دنیا)خوشاب کے حلقہ این اے 93 کے دو گائوں ایسے بھی ہیں جہاں قیام پاکستان سے لے کر اب تک کسی خاتون کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ، خواتین ووٹرز کو پولنگ سٹیشن پر جانے پر آمادہ کرنا الیکشن کمیشن کے لیے چیلنج بن گیا ،یونین کونسل سندرال کے علاقہ گھگھ کلاں اور گھگھ خورد میں قیام پاکستان سے لیکر آج تک کسی بھی خاتون نے ووٹ کا حق استعمال ہی نہیں کیا ،بلدیاتی انتخابات ہوں یا عام انتخابات 70سال سے زائد عرصے سے یہ انوکھی روایت قائم ہے ، دلچسپ امر یہ ہے کہ اسی حلقہ سے مسلسل تین بار محترمہ سمیرا ملک بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی چلی آرہی ہیں اور اب بھی وہ اسی حلقہ سے مسلم لیگ( ن) کی امیدوار ہیں ،اس حوالہ سے ڈی پی اوخوشاب سید حسنین حیدر ،ڈپٹی کمشنر ندیم عباس بھنگو نے ملاقات کی ہے اور آنے والے عام انتخاب میں خواتین سے ووٹ کاسٹ کروانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں