الیکشن شفاف ہوئے ،ادھورے منصوبے مکمل کرینگے ،پرویز خٹک

الیکشن شفاف ہوئے ،ادھورے منصوبے مکمل کرینگے ،پرویز خٹک

مخالفین اپنی شکست سے دلبرداشتہ ہوکر دھاندلی کا واویلا کررہے ہیں ،خطاب ،گفتگو

نوشہرہ کینٹ (آن لائن ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پورے ملک میں صاف وشفاف اور دھاندلی سے پاک انتخابات ہوئے ہیں۔ کہیں بھی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔ مخالفین اپنی شکست سے دلبرداشتہ ہوکر دھاندلی کا واویلا کررہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں۔ درحقیقت یہ اپنے ووٹرز کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں عوام نے ان کومستر د کردیا ۔ ہم نے قبائل کو قومی دھارے میں شامل کردیا قبائل کا انضمام ہوچکا ہے قبائل کو حقوق دلانا ہماری اولین ترجیح ہے اوریہی وجہ ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات میں قبائل سے اسی فیصد نشستیں حاصل کیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ مانکی شریف میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی آزاد ارکان کے ساتھ رابطے میں ہوں ان کوبھی تحریک انصاف میں شامل کریں گے ۔ صوبے میں رہوں گا اور صوبے کے عوام کی خدمت کروں گا۔ پورے ملک اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی کامیابی سے ظاہرہوگیا ہے کہ عوام تحریک انصاف اور عمران خان کو دل وجان سے چاہتے ہیں۔ جس کا عوام نے حالیہ انتخابات میں دل کھول کر اظہار کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں