احتساب کیلئے قوم کو پھر سڑکوں پر آنا پڑا تو المیہ ہوگا : سراج الحق
ملک لوٹنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ، ہر چیز مہنگی،ماش کی دال بدمعاش ہوگئی:امیر جماعت اسلامی حکومت آئی ایم ایف کے پاس نہ جائے ،اے پی سی بلائی جائے ، ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہے :خطاب ،گفتگو
لاہور(نیوز رپورٹر سے ،صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے احتساب کے لیے قوم کو ایک بار پھر سڑکوں پر آناپڑا تو یہ بہت بڑا المیہ ہوگا۔ جس نے بھی ملک کو لوٹاہے اسے کٹہرے میں کھڑا کر کے لوٹی دولت واپس لی جائے ۔ منصورہ میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ماش کی دال بدمعاش بن گئی حکومت کو مشورہ ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جائے ۔ آئی ایم ایف اور دورہ چین سے پہلے اے پی سی بلائی جائے ، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہے جبکہ بلدیاتی انتخاب بھرپورطریقے سے لڑیں گے ۔چیف جسٹس لوٹی قومی دولت کی واپسی کے لیے بھی نوٹس لیں۔ حکومت کو آئے ابھی دو ماہ ہوئے ہیں ، مگر ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی مایوسی میں اضافہ ہورہاہے ۔وزرا بائیس کروڑ عوام کو غلط خبریں دے کر پریشان کرنے کی بجائے سچ بولیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments