بیرون ملک سے سال میں صرف 5موبائل فون لانے کی اجازت

بیرون ملک سے سال میں صرف 5موبائل فون لانے کی اجازت

ایئرپورٹ پر آئی ایم ای آئی نمبر کا اندراج ضروری،نئی پالیسی پر عمل شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں موبائل فون کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی پرعملدرآمد شروع ہوگیا، بیرون ملک سے آنے والے مسافر سال میں 5سے زیاد ہ موبائل فون نہیں لاسکتے ۔ایئرپورٹ پر موجود پی ٹی اے کے کاؤنٹر پر آئی ایم ای آئی نمبر کا اندراج کراناضروری ہوگا۔کسٹمز حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے موبائل فونزکی درآمد کے لیے پی ٹی اے کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قراردیا ہے ،آئندہ صرف پی ٹی اے کی منظور کردہ اقسام کے موبائل فون سیٹ درآمد کیے جا سکیں گے ، جس کے لئے وزارت تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کردی گئی ہے ۔امپورٹ پالیسی کے مطابق کوئی بھی مسافر ایک سال میں 5موبائل فونز سے زیادہ نہیں لاسکتا ، اس سے زیادہ لانے والے موبائل فونز کو ضبط کرلیا جائے گا جب کہ آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے بغیر چلنے والا موبائل فون بلاک ہوجائے گا۔کسٹمز حکام کے مطابق کوئی بھی مسافر بیرون ملک سے آئے گا تو اسے ائیر پورٹ پر موجود کاؤنٹر پر آئی ایم ای آئی کا اندراج کرانا ضروری ہے جسے پی ٹی اے کے سوفٹ ویئر کے ذریعے فوری رجسٹرڈ کرلیا جائے گا ۔نئی امپورٹ پالیسی کے تحت مختلف برانڈز کے 186اقسام کے موبائل فون پر 42 سے 430 ڈالر فی موبائل فون سیٹ تک کی درآمدی ویلیو کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی و دیگر ٹیکس وصول کیے جائینگے ۔ جب کہ درآمد کنندگان کو پی ٹی اے کی جانب سے ڈی آئی آربی ایس سسٹم کے ذریعے وائٹ لسٹ سے میچ کرنے اور موبائل فونزکی درست جی ایس ایم اے آئی ایم ای آئی نمبر یقینی بنانے کے بعد جاری کیا جانے والا کلیئرنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں