گردوارہ کرتار پور کی توسیع کا 40فیصد کام مکمل ہو گیا

 گردوارہ کرتار پور کی توسیع کا 40فیصد کام مکمل ہو گیا

تین لاکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے ، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ

لاہور (سپیشل رپورٹر)سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی آخری آرام گاہ تاریخی گردوارہ کرتار پور صاحب نارووال کی توسیع کا 40فی صد کام مکمل ،توسیع کے بعد 3لاکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے ۔بابا گرو نانک دیو جی کے 550ویں جنم دن تک فیز ون مکمل ہوجائے گا۔ کرتار پور انتظامات پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نو ر الحق قادری اور چیئرمین بورڈ طاہر احسان کے احکاما ت کے مطابق گر دوارہ کرتار پور صاحب کی چار دیواری ،داخلی خارجی راستے تاریخی طرز کے عین مطابق تعمیر کیے جا رہے ہیں ، گر دوار ہ کی پہلے سے موجود چار دیواری کے اطراف میں3سو فٹ توسیع کی جا رہی ہے ۔موجود ہ بلڈنگ میں 10سے 15ہزار سکھ یاتری ، مذہبی رسومات ادا کر سکتے ہیں جبکہ ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد 3لاکھ یاتریوں کی گنجائش ہوگی۔توسیع کے دوران کسی بھی عمارت یا دیوار کو نہیں گرایا جائے گا ۔ پاکستان سکھ گر دوارہ بندھک کمیٹی کے پر دھان سردار تارا سنگھ نے کہا ہے کہ کرتار پور سمیت ہمارے دیگر مذہبی مقامات کی تزئین و آ رائش اور سکیورٹی کے انتظامات پر بہت خوش ہیں ۔ گورودوارہ

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں