کراچی:ٹارگٹ کلرزاورمنشیات فروشوں سمیت20ملزمان گرفتار

کراچی:ٹارگٹ کلرزاورمنشیات فروشوں سمیت20ملزمان گرفتار

شاہد عرف موت کی مشین اورپڑوسی ملک سے ٹریننگ لے کر آئے دہشت گرد بھی پکڑے گئے ملزمان سے سی ٹی ڈی کی ٹیم اورمولانااورنگزیب فاروقی حملوں کے حوالے سے پوچھ گچھ ،ذرائع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے زمان ٹاؤن کے علاقے سے ٹارگٹ کلر محمد شاہد عرف موت کی مشین کو گرفتار کرلیا۔ میمن گوٹھ کے علاقے سے یاسر خان عرف کاکا ،شیراز قوی عرف ببلی، سہراب گوٹھ، بلدیہ، سعید آباد ، مدینہ کالونی اور بغدادی کے علاقے سے 8ملزمان کو گرفتار کیاگیا، گرفتار ملزمان ڈکیتی اور منشیات فروشی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ۔قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے مذہبی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد گروپ کے کمانڈر حیدر عرف بچہ عرف چھوٹا ،مہتاب عرف نقوی عرف مچھڑ، حیدر عباس پولیس والا ، کامران عرف پٹھان کو پکڑلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان مقدس مقامات کی زیارت کی آڑ میں تربیت لینے بھی جاتے رہے ہیں، ملزمان کو پڑوسی ملک میں رہائش پذیر دہشت گرد ہدایات دیا کرتا تھا، حراست میں لیے جانے والوں سے سی ٹی ڈی کی ٹیم اورمولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔کھارادرپولیس نے اسٹریٹ کرمنل ،بغدادی پولیس نے ملزم شاہد عرف فرنچ ،قائدآباداورملیر کینٹ پولیس نے 2ملزمان دھر لئے ،قائد آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ۔پولیس کے مطابق گرفتارملزمان سے اسلحہ اوردیگر مسروقہ سامان اورموٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں