بلاول بھٹو کا دبئی میں کسی کمپنی کا اقامہ نہیں ،ترجمان

بلاول بھٹو کا دبئی میں کسی کمپنی  کا اقامہ نہیں ،ترجمان

ترجمان بلاول بھٹوزرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے واضح کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا دبئی میں کسی کمپنی کا اقامہ نہیں ہے ،

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی کے پاس دبئی آمدورفت کیلئے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے صدارتی امور کا خصوصی اقامہ ہے ،جو الیکشن کمیشن میں ڈیکلیئر ہے ۔بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اراکین پارلیمنٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جاری ہونے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا دبئی میں کسی کمپنی کا اقامہ نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں