معیشت کے اچھے دن شروع ہوگئے ?

معیشت کے اچھے دن شروع ہوگئے ?

پاکستان میں معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں ، معاشی منزل کے لئے دروازہ کھل گیا ہے

(دنیا کامران خان کیساتھ)… پاکستان میں معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں ، معاشی منزل کے لئے دروازہ کھل گیا ہے ،آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ ہو گیا ہے ،آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 3سال کے لئے 6ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے ،اب پوری دنیا پاکستان کو اس نظر سے دیکھے گی کہ پاکستان کی معیشت کا انتظام بڑے مضبوط انداز سے کیا جا رہا ہے ، آئی ایم ایف پاکستان کی معیشت کو جانچنے کے لئے دنیا کے سرمایہ کاروں کے لئے بہت بڑا پیرامیٹر ہوگا ۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ایک بہت بڑی ضرورت تھی جو اب پوری ہو گئی ہے اس کے ساتھ ہی ایک اور بڑی اچھی خبر ہے ایمنسٹی سکیم میں تاریخی کامیابی ہوئی ہے ۔اس سکیم کی کامیابی توقعات سے بڑھ کر ہے ،بہت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دستاویزی معیشت کا حصہ بنیں گے اور یہ دستاویزی معیشت میں بہت بڑی چھلانگ ہے ۔پاکستان کے لئے یہ دونوں خبریں سنہری خبریں ہیں ،میزبان کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کے آثار بازار سونگھ لیتا ہے ۔ اس کو یہ اندازہ ہو گیا تھا کہ اچھی خبریں آنے والی ہیں ۔معیشت کے برے دن ختم ہونے والے ہیں اور پاکستان ایک بہتری کے دور میں داخل ہونے والا ہے ،اب پاکستان کو جو معاشی کینسر لاحق تھا ،اب اس کا علاج ہوگا،اسی لئے مارکیٹ میں بہت بہتری کے آثار ہیں ،پچھلے 3 دن میں روپے کی قدر 4 فیصد تک بڑھ چکی ہے ،انٹربینک میں ڈالر 164 روپے سے کم ہوکر اب 157رپے 61پیسے کا ہو گیا ہے ۔پاکستانی روپے کی قدر میں حالیہ سالوں میں یہ سب سے بڑی بہتری ہے ۔پچھلے 3دن کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور مارکیٹ میں 3فیصد تیزی آچکی ہے جبکہ شیئرز کی مالیت میں 128ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان کی معیشت میں جو کروٹ آرہی ہے اس میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کلیدی کردار ہے ۔ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کے حوالے سے شبر زیدی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اثاثے ظاہرکرنے کی سکیم میں کامیابی ملی، ایک لاکھ 50ہزارنئے افرادٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے جو کہ ہماری توقعات سے بہت بڑھ کر ہے ،اب لوگ ٹیکس سسٹم میں آناچاہتے ہیں،لوگ کواعتمادہے عمران خان کی حکومت اس حوالے سے سنجیدہ ہے ، آج رات تک ایف بی آرکاسسٹم آن رکھاجائے گا،لوگوں کاقصورنہیں،سسٹم ڈاؤن ہونے سے مسئلہ ہوا،،جولوگ پائپ لائن میں ہیں ان کوایمنسٹی سکیم میں شامل کیاجائے گا،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں ایک ماحول پیدا کیا ہے اور لوگ ٹیکس کے مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں عید کی چھٹیوں کے بعد صرف 25دن میں ہمیں یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔پچھلی ایمنسٹی سکیم میں بڑی تعداد ان لوگوں کی تھی جو پہلے سے فائلرز تھے ۔موجودہ ایمنسٹی سکیم میں نان فائلرز کی بڑی تعداد پہلی بار اس میں شامل ہوئی ہے مارکیٹ میں بھی یہ بات عام ہے کہ پاکستان میں اب ٹیکس کا نظام آرہا ہے اور لوگوں کو ٹیکس سسٹم میں آنا ہوگا، یہ ایک خوشگوار تبدیلی ہے ، چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ہم نے ٹیکس ریٹرن 2018 کی تاریخ 2اگست تک بڑھا دی ہے اگر کسی آدمی نے درست ریٹرن فائل کئے ہیں اور اس نے ایمنسٹی سے فائدہ بھی نہیں اٹھایا تو وہ نارمل ٹیکس ادا کر کے اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کرسکتا ہے ۔گویا کہ ابھی لوگوں کے پاس موقع ہے ان سے کوئی اضافی ٹیکس یا جرمانہ وصول نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق ابھی نہیں کر رہے ۔آج تاجروں کے وفد سے بات ہوئی ہے ۔میرا خیال ہے وہ مطمئن ہوگئے ہیں ان کے اور ہمارے باہمی معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں گے ۔ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹرنجیب خاقان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈنے قرض کی منظوری دے دی،اب معیشت میں استحکام نظرآئے گا،ملک میں سرمایہ کاروں کااعتمادبڑھے گا۔مقامی سرمایہ کاروں کااعتمادبھی بحال ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں