کار بنانے والی کمپنیوں نے پیداوار بند کر دی، طارق فضل
مہنگائی نے عام آدمی کا جینا اجیرن کر دیا، حکومت کو کوئی شرم نہیں آتی، چودھری منظور حکمرانوں نے دولت لوٹ کر اپنی ذات پر خرچ کی، شہباز گل، محمل سرفراز، ’’آن دی فرنٹ‘‘
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)(ن)لیگ کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا جو ترجمان جتنی زیادہ بدتمیزی کرتاہے ، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسے اتنی ہی زیادہ شاباش ملتی ہے ۔ ‘‘دنیانیوز’’ کے پروگرام ‘‘آن دی فرنٹ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں، کار بنانے والی بڑی بڑی کمپنیوں نے پیداوار بند کردی ہے ۔ پروگرام میں پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا کہ ماضی کے مقدمات مضحکہ خیز تھے جو اب عدالتوں میں بے نقاب ہو رہے ہیں، اس وقت نشانے پر سیاست دان نہیں بلکہ سیاست ہے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا جینا اجیرن کر دیا ہے لیکن موجودہ صورت حال پر پی ٹی آئی کی حکومت کو کوئی شرم نہیں آتی۔ پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے قومی دولت لوٹ کر اپنی ذات پر خرچ کی،قوم جانتی ہے کہ زلزلہ زدگان کے پیسے بھی کھالیے گئے ۔خاتون تجزیہ کار محمل سرفراز نے تاجروں کی ہڑتال کو کاروباری طبقے کا محض ایک دکھاوا قرار دیا۔ آن دی فرنٹ