سونا 1400 روپے تولہ سستا

سونا 1400 روپے تولہ سستا

سونا 1400 روپے تولہ سستا ہو گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر3پیسے بڑھ گئی ۔

کراچی (این این آئی) آل پاکستان سپریم کونسل جیولر ز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں18ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1489ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت1400روپے کمی سے 86ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے کی کمی سے 74ہزار160روپے ہو گئی ۔ ادھر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر3پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.27 سے بڑھ کر156.30روپے اور قیمت فروخت156.37 سے بڑھ کر156.40روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں40پیسے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.20 سے کم ہو کر155.80روپے اور قیمت فروخت156.37 سے کم ہو کر156.30روپے ہو گئی۔ سونا سستا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں