پاکستان میں ڈالر کی قدر 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی
اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید10پیسے سستا،154.60روپے ہوگیا
کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر6ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی،انٹر بینک میں ڈالر مزید7پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے سستا ہوگیا۔ پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.05 سے گھٹ کر154.98روپے اورقیمت فروخت155.15 سے گھٹ کر155.08روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.70 سے گھٹ کر154.60روپے اور قیمت فروخت155 سے گھٹ کر154.90روپے ہوگئی ، دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید170روپے پر برقرار رہی اورقیمت فروخت20پیسے کی کمی سے 171.70 سے گھٹ کر171.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید201.50 سے بڑھ کر202روپے اورقیمت فروخت203.20 سے بڑھ کر203.30روپے ہوگئی۔