عمران اسمبلی میں پہلی دوستانہ تقریر کرلیتے تو حالات مختلف ہوتے ،نعیم الحق

عمران اسمبلی میں پہلی دوستانہ تقریر  کرلیتے تو حالات مختلف ہوتے ،نعیم الحق

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ اتحادیوں کو بتائیں گے ہمارے پاس پیسے کی کمی ہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اتحادیوں کے خدشات ایک حد تک بجا ہیں، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کروں گا،عمران خان قومی اسمبلی میں پہلی دوستانہ تقریر کرلیتے تو آج حالات بہت مختلف ہوتے ، اپوزیشن کے احتجاج کے باعث عمران خان وہ تقریر نہ کرسکے ،عمران خان نے قومی اسمبلی کیلئے پہلی تقریر د وستانہ رکھی تھی ،ہم آئین کے تحت ہی آگے بڑھ سکتے ہیں،عمران خان کی ایک ہی خواہش ہے سیاسی جماعتیں آئین کو سامنے رکھیں ۔ہماری سیاست میں کچھ لواور کچھ دوکا معاملہ رہتاہے ،کئی فیصلوں پر سمجھوتا کرنا پڑتاہے ،حکومت نے جو بھی فیصلے کیے ان میں وزیراعظم کی مرضی شامل تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں