طارق بشیر چیمہ غصے میں کیوں آئے ؟
اتحادیوں کے معاملات پر حکومتی کمیٹی اور مسلم لیگ ق کی ملاقات میں طارق بشیر چیمہ غصے میں کیوں آئے ؟ محکموں میں مختلف آفیسرز کی پوسٹنگ ٹرانسفر کامعاملہ بھی زیر بحث رہا
لاہور(سیاسی رپورٹر سے ) ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ملاقات میں جب یہ معاملہ اٹھایا تو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کاکہناتھاکہ ہم نے انکی سفارش پر آدھی ٹرانسفرز کردی ہیں جس پر طارق بشیر چیمہ کاکہناتھاکہ غلط بیانی نہ کریں۔ بتائیں کون سی ٹرانسفرز کیں؟ جواب میں پرنسپل سیکرٹری صرف 2 ٹرانسفرز بتا سکے ۔ طارق بشیر چیمہ کاکہناتھاکہ ہم نے تو ابھی آدھی ٹرانسفرز کی سفارش نہیں کی تو آپ نے کیسے یہ ٹرانسفرز کردیں جس پر وہ غصے میں آگئے ۔