سابق ناظم کر اچی نعمت اللہ خان انتقال کر گئے
سابق سٹی ناظم کراچی اورجماعت اسلامی کے سینئر رہنما نعمت اللہ خان طویل علالت کے باعث90 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے ۔
کراچی(این این آئی)ترجمان جماعت اسلامی نے نعمت اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سابق ناظم کراچی کافی عرصے سے بیمار تھے ، مرحوم کی نماز جنازہ آج اداکی جائے گی۔ نعمت اللہ خان کلفٹن کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،ان کا انتقال پیرانہ سالی کے باعث ہوا، سابق سٹی ناظم کراچی کا جسد خاکی ہسپتال سے پہلے ڈیفنس میں واقع ان کے بیٹے کی رہائشگاہ ،بعدازاں تدفین ہونے تک سرد خانے منتقل کردیا گیا۔نعمت اللہ خان یکم اکتوبر1930 کو اجمیر شریف کے علاقے شاہجہاں پور میں پیدا ہوئے ،آپ کے خاندان نے 1948میں شاہجہاں پور بھارت سے پاکستان کی طرف ہجرت کی اور کراچی میں آبسا،پنجاب یونیورسٹی سے گریجوایشن جبکہ فارسی لٹریچر میں ماسٹرز کی ڈگری کراچی یونیورسٹی سے حاصل کی،کراچی یونیورسٹی سے ہی آپ نے صحافت میں ڈپلومہ کے علاوہ ایل ایل بی کا امتحان پاس کیا،بعد ازاں انکم ٹیکس وکیل کے طور پر وکالت کا آغاز کیا۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سر اج الحق اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نعمت اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔نعمت اللہ خان کے بعد کراچی کے میئر بننے والے مصطفی کمال نے کہا جماعت اسلامی کے رہنما شہر قائد کا اہم اثاثہ تھے ۔انہوں نے کہافیصلہ کررکھا تھا کہ ان کے بارے ایک لفظ نہیں بولوں گا، وہ کراچی کی بڑی آواز تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments