تیل کمپنیاں 24گھنٹے میں صورتحال معمول پر لائیں :وزارت پٹرولیم
وزارت پٹرولیم نے پٹرول بحران کی ذمہ دارآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایک بار پھر سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی) کہ وہ اگلے 24گھنٹے کے اندر پٹرو ل پمپوں پر مصنوعات کی صورتحال معمول پر لائیں ورنہ وزارت خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے لائسنسوں کی منسوخی کیلئے ریفرنس اوگرا کو بھجوانے پر مجبور ہوگی جبکہ وزارت پٹرولیم نے نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر ذخیرہ اندوزی کررہی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل (آئل) کی طرف سے لکھے گئے ایک اور مراسلہ میں او سی اے سی کو کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کے کل 1508پٹرول پمپوں میں سے 1152پٹرول پمپ مصنوعات سے خالی ہیں جوکہ کل پٹرول پمپوں کا 77فیصد ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اپنے پٹرول پمپوں کو مکمل بھریں ، اگروہ ا یسا کرنے میں ناکام رہیں تووزارت اوگرا کو ان کمپنیوں کے مارکیٹنگ لائسنس کی منسوخی کیلئے ریفرنس بھجوانے پر مجبور ہوجائے گی ۔