پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 10تا15فیصد عارضی کمی
پی آئی اے انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہوں میں عارضی کمی کے حوالے سے خط لکھ دیا
لاہور(نیوز رپورٹر )ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئروائس مارشل ارشد علی نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ ایئرلائن کی صنعت کو عالمی سطح پر 3 ارب 4 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ،قومی کیریئر کو کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے ہر ماہ تقریباً6،6 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ، پی آئی اے نے ملازمین کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا اعلان کیا ہے ، ملک میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی اصل تنخواہ بحال کردی جائے گی،جن ملازمین کی سالانہ مجموعی تنخواہ ایک لاکھ سے زائد ہے ان کی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے ،جن کی تنخواہ 3لاکھ سے زیادہ ہے انہیں تنخواہ میں 15 فیصد تک کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا،تنخواہ میں کٹوتی گریڈ 1تا4 کے ملازمین پر لاگو نہیں ہوگی،پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداروں نے اپنی تنخواہوں میں رضاکارانہ کٹوتی کا اعلان کیا ہے ،ابتدائی طور پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی ای او)ارشد ملک نے اپنی تنخواہ میں 20 فیصد کٹوتی کا اعلان کیاہے ۔