سعودی وزارت اطلاعات نے حج کا لوگو جاری کردیا

سعودی وزارت اطلاعات نے حج کا لوگو جاری کردیا

1441 ہجری کا لوگو حج انتظامات کرنے والے ادارے استعمال کریں گے لوگو میں موجودہ حالات کی مناسبت سے تبدیلی،بسلام آمنین کے الفاظ کا اضافہ

کراچی(سٹاف رپورٹر)سعودی وزارت اطلاعات نے حج 1441 ہجری کا لوگو جاری کردیا جو حج انتظامات کرنے والے ادارے استعمال کریں گے ۔ حج کے نئے لوگو میں موجودہ حالات کی مناسبت سے تبدیلی کرتے ہوئے ‘بسلام آمنین’ کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ یہ دو الفاظ قرآن مجید کی سورہ الحجر کی آیت 46 سے ماخوذ ہیں۔ ‘بسلام’سے مراد سلامتی کے ساتھ اور ‘آمنین’سے مراد امن کے ساتھ ہے ،یعنی اس سال حج سلامتی اور امن کے ساتھ ہوگا۔ وزارت نے کہا ہے کہ ‘لوگو میں چار دائرے ہیں جن کے قریب 20 اور 41 لکھا ہے ، اس سے مراد عیسوی سال 2020 اور ہجری سال 1441 ہے ۔ دائروں کے وسط میں سیاہ مکعب ہے جس سے مراد کعبۃ اللہ ہے ۔ لوگو کی ترکیب اس طرح بنی ہے جس طرح ‘حج’ لکھا جاتا ہے ۔ سبز رنگ سے مراد سلامتی، صحت اور امن ہے ۔ لکیروں اور ان کے درمیان خالی سفید جگہ سے مراد طواف کے دوران سماجی فاصلہ ہے جو حج کے مناسک کی ادائیگی میں اختیار کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں