پٹرول 3.86 ، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 ، لائٹ ڈیزل 6.62 ، مٹی کا تیل 5.97 روپے لٹر مہنگا

پٹرول 3.86  ، ہائی سپیڈ ڈیزل 5 ، لائٹ ڈیزل 6.62 ، مٹی کا تیل 5.97 روپے لٹر مہنگا

نرخوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 103روپے 97پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی 106روپے 46پیسے اور مٹی کے تیل کی 65روپے 29پیسے فی لٹر ہوگئی لائٹ ڈیزل 62روپے 86پیسے لٹر ہوگیا، رات بارہ بجے سے قیمتوں کا اطلاق ، ایل پی جی کے نرخ ڈیڑھ روپے کلو بڑھنے سے گھریلوسلنڈر 18روپے مہنگا

اسلام آباد ،لاہور(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ،اپنے کامرس رپورٹر سے )وفاقی حکومت نے بڑی عید پر عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جبکہ ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ۔وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے جو 100 روپے 11 پیسے فی لٹر تھی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ، ڈیزل کی قیمت 101 روپے 46 پیسے فی لٹر تھی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 97پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لٹر ہو گئی ،مٹی کے تیل کی قیمت 59 روپے 32 پیسے فی لٹر تھی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے 62پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت 56 روپے 24 پیسے فی لٹر تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ۔ دوسری طرف اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 1.50روپے بڑھ گئی جس سے گھریلو سلنڈر 18 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 70 روپے اضافہ ہوا ۔ملک بھر میں صارفین کو گیس 114 روپے فی کلو کی جگہ 115 روپے 50 پیسے فی کلو دستیاب ہو گی گیس مہنگی ہونے سے گھریلو سلنڈر 1345روپے کی جگہ 1363 روپے 55پیسے ، کمرشل سلنڈر 5175 روپے کی جگہ 5244 روپے میں دستیاب ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں