پتھر لے جانے کاالزام، مرزا جاوید کی ایوب بھٹہ کیخلاف پارٹی کو شکایت
گاڑی میں پتھرلے کر نیب آفس جانے کا الزام لگانے پر ایم پی اے مرزا جاوید نے ن لیگی کارکن ایوب بھٹہ کیخلاف پارٹی کو شکایت کردی
لاہور(اپنے سیاسی رپورٹر سے ) مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا زبانی شکایت موصول ہوئی تحریری درخواست کا انتظار ہے ،تحریری درخواست موصول ہونے کے بعد انضباطی کمیٹی معاملات دیکھے گی، خواجہ عمران نذیر نے کہا مرزا جاوید کے مطابق ایوب بھٹہ کا کردار مشکوک ہے تاہم اس بات کا بھی پتا لگایاجائے گا کہ کہیں حکومت کی جانب سے اسے کوئی لالچ یا دھمکیاں تو نہیں دی گئیں،کمیٹی مکمل تحقیقات کے بعد فیصلہ پارٹی قیادت کو بھیجے گی۔