ٹڈی دل خاتمہ کا آپریشن، پنجاب و خیبر پختونخوا سے صفایا

ٹڈی دل خاتمہ کا آپریشن، پنجاب  و خیبر پختونخوا سے صفایا

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ٹڈی دل کے حوالے سے جاری کردہ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا

اسلام آباد (نامہ نگار) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ٹڈی دل کے حوالے سے جاری کردہ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا گیا ، ملک بھر میں وزارت قومی غذائی تحفظ و پاک آرمی کی مشترکہ ٹیموں کا انسداد ٹڈی دل کیلئے آپریشن جاری ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 151626ہیکٹرز رقبے کا سروے مکمل کیا گیا۔ 24گھنٹوں کے دوران تھرپارکر اور لسبیلہ کے علاقوں میں 750ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کیا گیا۔ گزشتہ 6ماہ کے دوران 11227.03ہیکٹرز رقبے پر سپرے کر کے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں