ہائیکورٹ :موسم گرما تعطیلات ختم ہونے کے بعد نیاججز روسٹر جاری
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی منظوری کے بعد 7ستمبر سے 24دسمبر تک کیسز کی سماعت کیلئے نیا ججز روسٹر جاری کردیا گیا
لاہور(کورٹ رپورٹر) پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کیلئے 12ڈویژن اور26سنگل بینچ تشکیل دیدئیے گئے ۔جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دورکنی بینچ نیب کیسز کی سماعت کرے گا ۔ چیف جسٹس قاسم خان اور جسٹس شکیل الرحمن خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نمبر 1 تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، لاہورہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمود پر مشتمل بینچ نمبر2 سول اپیلوں سمیت دیگرکیسز کی سماعت کرے گا،جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس چودھری مشتاق پر مشتمل بینچ نمبر3 نارکوٹکس سمیت دیگر اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس عائشہ اے ملک اورجسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نمبر4 ٹیکس اور بینکنگ سمیت دیگر اپیلوں کی سماعت کرے گا ، بینچ نمبر5 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چودھری اقبال ،بینچ نمبر6 میں جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اور جسٹس شمس محمود مرزا ،بینچ نمبر 7میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چودھری ، بینچ نمبر8میں جسٹس سید شہباز رضوی اورجسٹس اسجد جاوید گھرال ،بینچ نمبر9 میں جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس جواد حسن ،بینچ نمبر10 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی ،بینچ نمبر11 میں جسٹس سرداراحمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر ،بینچ نمبر12 میں جسٹس راجہ شفقت محمود عباسی اور جسٹس شہرام سرور چودھری شامل ہیں جبکہ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شجاعت علی خان بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گے ،مجموعی طور پر چیف جسٹس قاسم خان سمیت 26سنگل بینچ کیسز کی سماعت کریں گے ۔