اکیلے سفر کرنیوالی خواتین کیلئے موبائل ایپ بنا دی گئی

اکیلے سفر کرنیوالی خواتین کیلئے موبائل ایپ بنا دی گئی

ایس ایم ایس پر تمام فورسز کو الرٹ جاری ہوجائیگا ، موقع پر پہنچنے کی پابند ہونگی ایپ کا آئندہ ہفتے افتتاح کر دیا جائے گا :ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی گفتگو

لاہور (مدثرحسین سے ) گجر پور ہ زیادتی کیس کے بعد اکیلی خواتین کا سفر محفوظ بنانے کیلئے موبائل ایپ بنا دی گئی ۔ موبائل ایپ پر خواتین کے ایک ایس ایم ایس پر تمام فورسز کو الرٹ جاری ہوجائیگا ۔اگر خاتون کے موبائل فون میں بیلنس نہیں بھی ہو گا تب بھی تمام فورسز کو الرٹ ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا ۔الرٹ کے بعد تمام فورسز مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچنے کی پابند ہو ں گی ۔ موبائل ایپ آئندہ ہفتے شروع کر دی جائے گی ۔ایس ایم ایس متعلقہ تھانے کی پولیس ، متعلقہ ایس پی ، موٹروے پولیس ، پیٹرولنگ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو موصول ہو جائے گا ۔ ایس ایم ایس الرٹ میں خاتون جس جگہ موجود ہو گی اس جگہ کا پتہ بھی شامل ہو گا۔ جو فورسز الرٹ کے باوجود موقع پر نہیں پہنچیں گی انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی وقاص نذیر نے روزنامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ گجر پورہ جیسے واقعہ کی روک تھام کے لیے ہم نے یہ موبائل ایپ بنائی تاکہ روڈز پر سفر کرنے والی خواتین اپنے آپ کو اکیلا محسوس نہ کریں ۔ ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ اس ایپ کا آئندہ ہفتے افتتاح کر دیا جائے گا ،جس کے بعد خواتین اپنے موبائل پر یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس سے استفادہ کر سکتی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں