سموگ سے کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے :طبی ماہرین
قوت مدافعت سموگ سے متاثر ،بے احتیاطی سے دوسری لہر آسکتی:ڈاکٹر محمود شوکت وائرس ابھی تک ہیئت نہیں بدل سکا،ایس اوپیز پر عمل درآمد ضروری ہے :ڈاکٹر طاہر
لاہور(سہیل احمد قیصر) طبی ماہرین نے خبردار کیاہے کہ سموگ سے کورونا وائرس مزید پھیل سکتاہے ،سموگ سے انسانی قوت مدافعت متاثر ہوتی ہے ،سربراہ کورونا ایڈوائزری گروپ پنجاب ڈاکٹر محمود شوکت نے بتایا کہ شہریوں کی بے احتیاطی کے باعث حکومت پریشانی محسوس کررہی ہے ۔ حالات ابھی تک تو قابو میں ہیں لیکن شہریوں نے تعاون نہ کیا تو وبا کی دوسری لہر کے خدشات حقیقت کا روپ دھار سکتے ہیں۔ اِس بارے میں وائرالوجسٹ ڈاکٹر طاہر یعقوب نے بتایا کہ ابھی تک وائرس اُسی ہیئت میں ہے جس میں وہ پہلی مرتبہ حملہ آور ہوا تھا ،اُنہوں نے متنبہ کیا کہ شہریوں کو ہرصورت حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بناناہوگا۔