غربت :حکومت شارٹ ٹرم منصوبہ بنائے :شجاعت

  غربت :حکومت شارٹ ٹرم منصوبہ بنائے :شجاعت

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے کہا بیروزگار اور تنخواہ دار طبقہ کی بہتری اور انکے مسائل کے حل کیلئے کوئی بھی پارٹی لائحہ عمل بناتی ہے

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) تو پاکستان مسلم لیگ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور ہر قسم کا تعاون کرے گی چاہے اس میں سیاسی نقصان ہی کیوں نہ ہو، حکومت ایک سال کیلئے تمام منصوبے ملتوی کر دے ،غربت دور کرنے کیلئے ایک سال کا شارٹ ٹرم منصوبہ بنائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف رشوت لینے دینے کا نام نہیں بلکہ ذخیرہ اندوزی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ بھی ایک قسم کی کرپشن ہے جسے کوئی نہیں پوچھتا۔ اگر حکومت اصل ڈگر سے ہٹ کر گورکھ دھندے میں پڑ گئی تو جو لاوا غریب آدمی کے اندر پک رہا ہے ا سکی زد میں نہ صرف حکمران بلکہ تمام سیاستدان آئیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں