بزدار نے 2دن میں ن لیگ کی2وکٹیں اڑادیں :فردوس

بزدار نے 2دن میں ن لیگ کی2وکٹیں اڑادیں :فردوس

زرداری کی کاریگری سے ن لیگ واقف ،راجکماری نے تھوک کر چاٹا تحریک انصاف اپوزیشن کی ٹیم کو کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجے گی:پریس کانفرنس

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وسیم اکرم پلس کا انتہائی اہم سپیل شروع ہو چکا ۔وزیر اعلیٰ نے دو دن میں ن لیگ کی دو اہم وکٹیں اڑادیں، اپوزیشن کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جار ی رہے گا اور تحریک انصاف اپوزیشن کی پوری ٹیم کو کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجے گی۔وزیر اعظم کی کوشش ہے سینیٹ الیکشن سے پہلے بکرا منڈی نہ لگے اسی لئے الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کروانے کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا زرداری کی کاریگری سے ن لیگ اچھی طرح واقف ہے ۔اپنے بیان میں انہوں کہا سینیٹ الیکشن پر ایک بار پھر راجکماری اور اس کی کنیزوں نے تھوک کر چاٹا ہے ۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین دریشک نے کہا کہ لائیو سٹاک سیکٹر کے حوالے سے قابل اعتماد ڈیٹا مرتب کرنا ہمار ی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔میری ٹیم نے اس مقصد پر کافی حد تک کام کر لیا ہے ، آئندہ بجٹ سے پہلے محکمہ لائیو سٹاک کی پالیسی کی کابینہ سے باقا عدہ منظوری لی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں