نوٹوں کا مقابلہ، پی ٹی آئی، پی ڈی ایم ایک ہی سکے کے 2 رخ، سراج الحق

نوٹوں کا مقابلہ، پی ٹی آئی، پی ڈی ایم ایک ہی سکے کے 2 رخ، سراج الحق

نوازشریف ،آصف زرداری اور عمران خان عوام کی طا قت سے اقتدار میں نہیں آئے تھے ،یہ کھیل بندہوناچاہیے ، تینوں پارٹیوں نے ملکر آئی ایم ایف ایجنڈے پر دستخط کیے اورکشمیر کا سوداکیا،غریب کا کوئی نہیں سوچتا:جلسہ سے خطاب

فیصل آباد (نیوزرپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا عمران خان نے تمام گندے انڈے اپنی ٹوکری میں جمع کر کے عوام کو دھوکا دیا ،نواز، زرداری، عمران خان عوام کی طا قت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ کی طا قت سے آئے ، اب یہ کھیل بند ہو نا چا ہیے ، اسلام آباد میں تبدیلی کے نام پر نوٹوں کا مقا بلہ ہوا جو فلاپ ہو گیا ۔ وہ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹرن لینے والا ملک کی باگ ڈور سنبھالنے میں بری طرح ناکام رہا ، حکومت کے پاس ملک چلانے کا کو ئی منصوبہ نہیں، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک ہی سکے کے 2رخ ہیں، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی نے مل کر آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر دستخط کیے ، سب نے مل کر کشمیر کا سودا کیا اور یہ پاکستان کا سودا کر رہے ہیں۔ غریب عوام کا کو ئی نہیں سوچتا ۔ عمران خان اس وقت پاکستان بچانے نکلا تھا جب پٹرول 65،چینی55، ڈیزل75، گھی 100، بجلی 8 روپے اور ڈالر 100 پر تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں