رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں رکھنے کی تجویز

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے  کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا  اجلاس پشاور میں رکھنے کی تجویز

ملک بھر میں رمضان المبارک اور عید پر چاند کاتنازع حل کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ہوم ورک شروع کردیا

اسلام آباد (سید قیصرشاہ ) اس ضمن میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں رکھنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ عظام سمیت صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران سے بھی ملاقات کی جائے گی ،وزارت سائنس ،محکمہ موسمیات سے بھی مشاورت کر کے رہنمائی لی جائیگی ،ذرائع کے مطابق امسال ملک بھر میں ا یک ساتھ ہی رمضان المبارک کے روزے رکھنے اورایک ہی دن عید منانے کیلئے ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے ا جلاس پشاور میں بلائے جانے پر مشاورت ہورہی ہے ، آئندہ چند روز میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی ا س سلسلے میں مسجد قاسم خان (پشاور ) کے علما کوبھی اعتماد میں لیاجائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں