ڈسکہ :باپ نے بیٹے ، بہو ،پوتے اور پوتی کو قتل کردیا

 ڈسکہ :باپ نے بیٹے ، بہو ،پوتے اور پوتی کو قتل کردیا

ملزم بشارت کا پہلی بیوی کے بیٹے کیساتھ جائیداد کا تنازع چل رہاتھا

موترہ،ستراہ،منڈیکی گورائیہ (نامہ نگاران ) گھریلوناچاقی پر باپ نے بیٹے ،بہو،پوتی ا ور پوتے کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،بتایا گیاہے کہ ڈسکہ کے قریب تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی کوکیاں کے بشارت نے 2شادیاں کی ہوئی تھیں او راس کا اپنی پہلی بیوی کے بیٹے کیساتھ جائیداد کی تقسیم کا تنازع چل رہاتھا، اس نے دوسری بیوی کے کہنے پر پہلی بیوی کے بیٹے 25سالہ عدنان،اس کی 22سالہ بیوی مشل، تین سالہ پوتے عبدالہادی او ر ڈیڑھ سالہ پوتی ہانیہ فاطمہ کو فائرنگ او ر آہنی راڈوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرارہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لا شیں پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ پہنچادیں اور ملزم بشارت کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں