مال روڈ کی چار دکانوں سے لاکھوں کا سامان چوری

مال روڈ کی چار دکانوں سے لاکھوں کا سامان چوری

ہربنس پورہ میں انور،گرین ٹائون میں افتخارکے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی

لاہور(خبر نگار سے )شہر میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیئے گئے ۔ نامعلوم چور مال روڈ پر واقع تجارتی مرکزکی 4 دکانوں سے لاکھوں کی نقدی اور قیمتی سامان چور ی کر کے فرار ہو گئے ، ہربنس پورہ میں ڈاکو انور کے گھر سے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ19ہزار کی نقدی، زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔گرین ٹاؤن میں ڈاکو افتخارکے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ40 ہزار روپے کی نقدی، پرائز بانڈ اور طلائی زیورات، غالب مارکیٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو غلام محمود اور فیملی سے 2لاکھ 10ہزار کی نقدی و زیورات، مسلم ٹاؤن سے وقار اور فیملی سے 1لاکھ 50ہزار کی نقدی و زیورات ، ریس کورس میں ذیشان سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 58ہزار،پرانی انارکلی میں وقاص سے گن پوائنٹ پر65ہزار روپے و موبائل فون ، نشتر کالونی سے گن پوائنٹ پر شہباز مسیح سے 25ہزار نقدی اور موبائل فون،ستوکتلہ کے علاقے میں نواز سے 20ہزار روپے اورموبائل فون ، نولکھا میں شہباز سے 15ہزار روپے اورموبائل فون ، گرین ٹاؤن میں عارف سے 10ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا گیا ۔ چوہنگ سے امداد اور ساندہ سے شفیق کی گاڑیاں جبکہ اچھرہ سے اشفاق، اسلام پورہ سے غضنفر ،باٹا پور سے وارث اور یکی گیٹ سے شہزاد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں